بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی کی طرف ایک اہم قدم کے لیکن اگر بھارتی کرکٹرز بھی ورلڈ الیون میں ہوتے تو بہت اچھا ہوتا: شاہد آفریدی

بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی کی طرف ایک اہم قدم کے لیکن اگر بھارتی کرکٹرز بھی  ورلڈ الیون میں ہوتے تو بہت اچھا ہوتا:  شاہد آفریدی

برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ وہ بارہ ستمبر کو ہونے والا پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ ضرور دیکھیں گے،، بین الاقوامی کرکٹ کے رکے ہوئے سلسلے کو دوبارہ جاری کرنے کی کوششیں کامیاب ہوتی ہوئی نظر آرہی ہیں جس کا سہرا پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیرمین نجم سیٹھی اور ان کی پوری ٹیم کے سرجاتا ہے،،شاہد آفریدی نے کہا کہ ورلڈ الیون کے اس دورے سے دنیا میں ایک مثبت پیغام جائے گا کہ پاکستان امن اور پیار ومحبت کی جگہ ہے اور یہاں کے لوگ کرکٹ سے پیار کرتے ہیں اور وہ کرکٹرز کو اپنے سامنے دیکھنا چاہتے ہیں،شاہد آفریدی نے کہا کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ بالکل ہونی چاہیے ۔اس کی کمی یہاں شدت سے محسوس کی جارہی تھی، اچھا ہوتا اگر اس ورلڈ الیون میں بھارت کے بھی ایک دو کرکٹرز شامل ہوتے اس سے دنیا کو اچھا پیغام جاسکتا ہے کیونکہ کھیلوں کے ذریعے بڑے بڑے مسائل حل کیے جاسکتے ہیں

Most Popular