ورلڈ الیون ٹی ٹوئنٹی سیریز 2017

ورلڈ الیون ٹی ٹوئنٹی سیریز 2017

جس پر عمل کر کے کسی بھی پریشانی سے بچا جاسکتا ہے،،،، میچز کے دوران قذافی سٹیڈیم آنے والے شہریوں کیلئے مخصوص مقامات پر پارکنگ کا انتظام کیا گیا ہے،،، مغلپورہ، مال روڈ، جیل روڈ سے آنے والے شہری ایف سی کالج پر پارکنگ کریں گے،،، مزنگ، اچھرہ اور وحدت روڈ کی ٹریفک براستہ شاہ جمال ایف سی کالج پہنچے گی،،، کاہنہ ، کوٹ لکھپت اور فیروزپور روڈ کی ٹریفک براستہ قینچی، والٹن، کیولری ، فردوس مارکیٹ سے حسین چوک لبرٹی مارکیٹ پہنچے گی،،، جہاں پارکنگ کا انتظام کیا گیا ہے ۔۔۔۔ موٹر وے ٹھوکر نیاز بیگ، واپڈا ٹاؤن، گارڈن ٹاؤن ، جوہر ٹاؤن اور ٹاؤن شپ سے آنے والی ٹریفک راستہ برکت مارکیٹ نہر ایف سی کالج پر پارکنگ کر سکے گی۔۔۔
پلان کے مطابق آمد ورفت کیلئے متبادل روٹس کا بھی اتنظام کیا گیا ہے،،، کینال روڈ دونوں اطراف عام ٹریفک کیلئے کھلی رہے گی،،، کاہنہ کوٹ لکھپت سے کینٹ اور مغلپورہ جانے کیلئے والٹن روڈ استعمال ہو سکے گا،،، جبکہ جیل روڈ تا قرطبہ چوک عام ٹریفک کیلئے کھلا ہو گا،،،
میچ کے دوران چنگ چی اور آٹو رکشے، گیس پر چلنے والی گاڑیوں کا پارکنگ ایریا میں داخلہ ممنوع ہو گا،،، سٹیڈیم آنے والے تمام افراد کے پاس شناختی کارڈز اور ٹکٹس ہونا لازمی ہیں،،، شہریوں کی سہولت کیلئے پارکنگ ایریا سے مفت شٹل سروس کا انتظام بھی کیا گیا ہے۔

Most Popular