ٹیم پاکستان اور ورلڈ الیون کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے

ٹیم پاکستان اور ورلڈ الیون کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے


کرکٹ کا جنون سر چڑھ کر بولنے لگا،، شائقین کرکٹ نے میچز دیکھنے کی بھرپور تیاری کر رکھی ہے،، نت نئے انداز اپنائے جائیں گے،،، کوئی جھنٰڈا لے کر آئے گا تو کوئی جھنڈے کا لباس زیب تن کرے گا،،، کرکٹ نے شائقین کو اپنی سحر میں جکڑ رکھا ہے،، ہر کوئی میچ دیکھنے کیلئے تیار ہے،شائقین کا جوش و جذبہ بھی عروج پر پہنچ چکا،،، ہاؤس فل میچز کیلئے تمام ٹکٹیں فروخت ہو گئیں،،، جس کے ہاتھ ٹکٹ آئی وہ تو خوشی سے نہال ہے،،،لیکن جو ٹکٹ نہ لے سکا اسے گھر پر ہی میچز دیکھنے پر اکتفا کرنا ہو گا۔۔۔پاکستان اور ورلڈ الیون میں پہلا ٹی ٹوئنٹی بارہ،،، دوسرا تیرہ اور تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی پندرہ ستمبر کو ہو گا۔۔۔، پاکستان ٹیم کپتان سرفراز احمد کی قیادت میں میدان میں اترے گی،،، یہ وہی ٹیم ہے جس نے امیدوں کے برخلاف چیمپئنز ٹرافی جیت کر دنیا کو حیران کیا تھا۔۔۔

Most Popular