پاکستان میں کرکٹ کی بحالی میں عوام اور حکومت کا اہم کردار ہے۔ جائلز کلارک

پاکستان میں کرکٹ کی بحالی میں عوام اور حکومت کا اہم کردار ہے۔ جائلز کلارک

لاہور میں پی سی بی چیئر میں نجم اور آئی سی سی کے ڈائریکٹر جائلز کلارک نے پریس کانفرنس کی، نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ ورلڈ الیون کیلئے آئی سی سی اور اینڈی فلاور کے بہت مشکور ہیں، پاکستان میں سب کھلاڑیوں کو خوش آمدید کہتے ہیں، سب کے تہہ دل سےشکر گزار ہیں، اینڈی فلاور نے ورلڈ الیون کو یکجا کرنے میں اہم کردار ادا کیا، پی ایس ایل فائنل نے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کے دروازے کھولے، ہم غیرملکی کھلاڑیوں کےمشکورہیں کہ وہ پاکستان آئے،، لوگ کہتے تھے کہ لاہور میں پی ایس ایل فائنل کرائیں، میڈیا نے بھی یہی کہا،، پاکستان عوام کی دعاؤں سے کامیابی سے آزادی کپ ہو رہا ہے، آئی سی سی ڈائریکٹر جائلز کلارک نے کہا کہ پاکستان میں کرکٹ کی بحالی میں عوام اور حکومت کا اہم کردار ہے، 2011 سے پاکستان کی سیکیورٹی کی صورتحال کا جائزہ لے رہے تھے ،، یہ ہی کہوں گاکہ پاکستان میں کرکٹ بحالی پرلوگ بہت خوش ہیں، پی ایس ایل فائنل لاہور میں نہ ہوتا تو موجودہ دورہ اتنا آسان نہ ہوتا، نجم سیٹھی نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت 15 روز سے میچ کیلئے بہترین انتظامات کر رہی ہے اور اُمید ہےورلڈ الیون کی آمد سری لنکا کےپاکستان آنے کےدروازے کھولےگی

Most Popular