عالمی الیون اور پاکستان کے درمیان کل بڑا ٹاکرا قذافی سٹیڈیم میں ہوگا۔

عالمی الیون اور پاکستان کے درمیان کل بڑا ٹاکرا قذافی سٹیڈیم میں ہوگا۔

انتظار کی گھڑیاں ختم، جس کا تھا شدت سے انتظار وہ گھڑی آن پہنچی، ایک بار پھر پاکستان کے سونے میدان ہو گئے آباد، دل والوں کے شہر میں قذافی سٹیڈیم بن رہا ہے پھر عالمی توجہ کا مرکز، کیونکہ اس بار ورلڈ الیون نے دی ہے دھواں دار انٹری۔
جوش ہو گا،جذبہ ہو گا، سیٹیوں اور تالیوں کی گونج ہو گی، چوکوں چھکوں کی ہو گی برسات، وکٹیں اڑیں گی، پھر شائقین جھوم جھوم کر کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھائیں گے۔
دوسری طرف قومی کھلاڑی ورلڈ الیون کو اپنے ہوم کراؤڈ کے سامنے چت کرنے کیلئے بے تاب ہیں، تمام کھلاڑیوں نے کمر کس لی ہے،، کرکٹرز اپنے ہوم گراؤنڈ میں ناصرف کھیلنے کیلئے بے چین ہیں بلکہ ایک بار پھر بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی پر بھی پھولے نہیں سما رہے۔

Most Popular