امید ہے کہ کھلاڑی اچھی یادیں ساتھ لے کر جائیں گے، میزبانی پر شکر گزار ہیں۔

امید ہے کہ کھلاڑی اچھی یادیں ساتھ لے کر جائیں گے، میزبانی پر شکر گزار ہیں۔

لاہورمیں ورلڈ الیون اور پاکستانی ٹیم کے درمیان پہلا میچ کل ہوگا، مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ورلڈ الیون ٹیم کے کوچ اینڈی فلاور کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کرکٹ کا بہت زیادہ ٹیلنٹ موجود ہے، ٹیم میں دنیا کے بہترین کھلاڑی شامل ہیں، امید ہے کہ کھلاڑی اچھی یادیں ساتھ لے کر جائیں گے، اس بہادر قوم کو انٹرنیشنل کرکٹ سے دوری سہنا پڑی، ٹیم میں دو بہترین اسپنرز کے ساتھ ساتھ اچھے میڈیم پیس بولر ہیں، شائقین کرکٹ سیریز میں دلچسپ مقابلے دیکھیں گے، ٹیم کے کپتان فاف ڈوپلیسی نے کہا کہ پاکستان آنےوالی ورلڈ الیون کی قیادت پرمجھے فخر ہے، پہلی مرتبہ پاکستان آیا ہوں ،میزبانی پر بے حد شکریہ ادا کرتا ہوں ، ورلڈ الیون میں بھارتی کھلاڑیوں کے نہ ہونے کی وجہ دونوں ممالک کے سیاسی تعلقات ہیں، ورلڈ الیون پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی میں پہلا قدم ہے، ورلڈالیون کے کھلاڑی دنیا بھر میں مختلف کنڈیشنر میں کھیل چکے ہیں، کوچ اینڈی فلاور نے مزید کہا کہ پاکستان کرکٹ نے 8برس کے عرصے میں کئی اہم سنگ میل عبور کیے، مجھے کوچ کی حیثیت سےورلڈ الیون کی نمائندگی پر خوشی ہے

Most Popular