چیمپین ٹرافی کے بعد قوم کی توقعات بڑھ گئی ہیں، اس لیے ورلڈ الیون کے خلاف بھرپور تیاری کے ساتھ میدان میں اتریں گے: کپتان سرفراز احمد

 چیمپین ٹرافی کے بعد قوم کی توقعات بڑھ گئی ہیں، اس لیے ورلڈ الیون کے خلاف بھرپور تیاری کے ساتھ میدان میں اتریں گے: کپتان سرفراز احمد

قذافی سٹیڈیم لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سرفراز احمد نے کہا کہ ،، چیمپین ٹرافی جیتنے کے بعد ہماری ذمہ داری بہت زیادہ بڑھ گئی ہے ،، اس لیے کوشش ہوگی کہ یہ سیریز جیت کر تسلسل برقرار رکھا جائے،، محمد عامر نہ بھی آئے تو حسن علی ، رومان، عماد اور شاداب کی شکل میں آپشن موجود ہیں،، اس لیے کسی ایک بولر پر انحصار نہیں کروں گا. کپتان نے کہا کہ ہوم گراﺅنڈ میں ہوم کراﺅڈ کے سامنے کھیلنا ان کیلئے فخر کی بات ہے ،، ورلڈ الیون کے خلاف سیریز کے بعد پاکستان میں ریگولر گیم شروع ہوجائے گی،، انہوں نے ہاشم آملہ کو اپنا پسندیدہ کھلاڑی بھی قرار دے دیا،، سرفراز احمد نے کہا کہ ہماری ٹیم میں نوجوان کھلاڑی شامل ہیں، کوشش کر رہے ہیں کہ اچھی نوجوان ٹیم بنائی جائے جو آگے چل کر اپنی جگہ بنائے. سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ لاہور کے بعد کراچی اور پاکستان کے ہر شہر میں انٹرنیشنل میچز ہوں گے،، اللہ نے چاہا تو بھارت کی ٹیم بھی پاکستان آئے گی،، ٹی ٹوئنٹی میں کوئی ٹیم بڑی نہیں ہوتی بلکہ جو اچھا کھیلتی ہے وہی جیتتی ہے،، سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ پاکستان سے زیادہ اچھی سہولیات دنیا میں کہیں بھی نہیں ملتیں ،، یہاں ہم جو عزت دیتے ہیں ہمیں باہر اتنی عزت نہیں ملتی

Most Popular