قذافی اسٹیڈیم میں آزادی کپ کی ٹرافی کی رونمائی, پاکستان اور ورلڈ الیون نے قذافی سٹیڈیم میں جم کر پریکٹس کی
پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کا سٹیج سج گیا۔ آزادی کپ کے لیے تمام تیاریاں مکمل ہو گئی ہیں ۔ کھلاڑیوں نے بھی میدان میں قدم جما لیے ہیں۔ ورلڈ الیون کی ٹیم سخت سکیورٹی میں قذافی اسٹیڈیم پہنچی۔ مہمان ٹیم کے کپتان فاف ڈوپلیسی اور سرفراز احمد نے آزادی کپ کی ٹرافی کی رونمائی کی۔ دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے بعد میں نیٹ پریکٹس کی۔۔ کھلاڑیوں نے بیٹنگ باؤلنگ اور فیلڈنگ تینوں شعبوں میں پریکٹس سیشن کیا۔۔ غیر ملکی کھلاڑیوں نے پاکستان کے موسم کو دبئی کی نسبت بہتر قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ شام کے وقت میچ شروع ہو گا اس وقت موسم بھی کرکٹ کے لیے سازگار ہو گا۔ اس امید کا اظہار بھی کیا گیا کہ کھلاڑیوں کے ساتھ شائقین بھی بھرپور طریقے سے میچز سے لطف اندوز ہوں گے