پاکستان میں عالمی کرکٹ بحال کرانے آئے ہیں، اللہ کرے کہ یہ کوششیں کامیاب ہوں:سٹار سپنر عمران طاہر

 پاکستان میں عالمی کرکٹ بحال کرانے آئے ہیں، اللہ کرے کہ یہ کوششیں کامیاب ہوں:سٹار سپنر عمران طاہر

قذافی سٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران طاہر نے کہا کہ اچھے مقصد کے لیے پاکستان آنے پر خوشی ہے، ہوم گراؤنڈ پر فیملی کے سامنے کھیلنے کی تمنا پوری ہورہی ہے،، دنیا کے بہترین کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم پاکستان آئی ہے،، لیکن پاکستان کی ٹیم خطرناک ثابت ہوسکتی ہے، سرفراز، شعیب ملک اور فخر زمان کے بارے میں پہلے سے پلاننگ کی ہوئی ہے،، انہوں نے کہا کہ ان کا شاداب خان کے ساتھ کوئی مقابلہ نہیں ، اصل مقابلہ میدان میں ہی ہوگا، انہیں شاداب خان پر بھی پورا بھروسہ ہے،، وہ بہت ہی ٹیلنٹڈ نوجوان ہے اور گیم کا حلیہ بدل سکتا ہے. انہوں نے کہا اللہ کرے ہماری کوششوں کامیاب ہوں،اور پاکستان میں عالمی کرکٹ بحال ہو، دنیا پر ثابت کردیں گے کہ پاکستان محفوظ ملک ہے. عمران طاہر کا کہنا تھا کہ انہوں نے ہمیشہ ساتھی کھلاڑیوں کو پاکستان کے بارے میں مثبت باتیں بتائیں،، پاکستان آنے والے کھلاڑیوں کا شکر گزار ہوں ،،مثبت سوچ کے ساتھ پاکستان آئے ہیں اور اچھی یادیں لے کر جائیں گے

Most Popular