اعصام الحق آکلینڈ کلاسک ٹینس مینز ڈبلز کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔

اعصام الحق آکلینڈ کلاسک ٹینس مینز ڈبلز کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔

آکلینڈ ۔ 12 جنوری (اے پی پی) قومی ٹینس سٹار اعصام الحق قریشی نے جیت کا سلسلہ برقرار رکھتے ہوئے آکلینڈ کلاسک انٹرنیشنل مینز ڈبلز کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔ تفصیلات کے مطابق اعصام الحق نے پولش پارٹنر مارسن میٹکوسکی کے ہمراہ کوارٹر فائنل میں میکسیکو کے سنتیاگو گونزالز اور ان کے اسپینش جوڑی دار ڈیوڈ مریرو کو دلچسپ مقابلے کے بعد 2-1 سے ہرایا، ان کی جیت کا سکور 6-4 ، 3-6 اور 11-9 رہا۔

Most Popular