پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ ویسٹ انڈیز کا شیڈول جاری کردیا گیا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ ویسٹ انڈیز کا شیڈول جاری کردیا گیا۔

ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کی جانب سے اعلان کردہ شیڈول کے مطابق پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ اکتیس مارچ اور دوسرا دو اپریل کو ہوگا، پورٹ آف اسپین ان میچز کی میزبانی کرے گا، پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین ون ڈے انٹرنیشنل پراوی ڈینس میں سات ،نو اور گیارہ اپریل کو کھیلے جائیں گے، پاکستانی ٹیم پندرہ اپریل سے تین روزہ پریکٹس میچ کھیلے گی ،ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ بائس اپریل سے کنگسٹن میں منعقد ہوگا، دوسرا تیس اپریل سے برج ٹاؤن جبکہ تیسرا اور آخری میچ دس مئی سے روزو میں کھیلا جائے گا۔۔پاکستان نے آخری مرتبہ دو ہزار تیرہ میں ویسٹ انڈیز کا دورہ کیا تھا جس میں اُس نے ون ڈے سیریز تین ایک سے جیتی اور ٹی ٹوئنٹی میں کلین سویپ کیا تھا

Most Popular