شاداب خان کی ڈیونیڈن نیوزی لینڈ میں میڈیا ٹاک

شاداب خان کی ڈیونیڈن نیوزی لینڈ میں میڈیا ٹاک

شاداب خان کی ڈیونیڈن نیوزی لینڈ میں میڈیا ٹاک نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں واپسی کے لیے تیسرا میچ جیتنا ضروری ہے، شاداب خانتمام کھلاڑی بھرپور ٹریننگ کر رہے ہیں، امید ہے اگلے میچ میں اچھا پرفارم کریں گےپاکستانی گیند باز اچھا پرفرام کررہے ہیں، بلے باز بھی اچھا کھیل پیش کریں گےنیوزی لینڈ کنڈیشنز میں میرے لیے گیند بازی قدرے مشکل ہے، لیکن بیٹنگ کرنے میں مزہ آ رہا ہےتیز اور بائنسی گیند کھیلنا پسند ہے، شاداب خانٹیم کو بیٹنگ یا باؤلنگ جہاں میری ضرورت ہو گی، پرفارم کروں گا حسن علی زبردست بلے باز ہے، ڈومیسٹک کرکٹ اور پریکٹس سیشن میں کافی چکھے لگاتا ہےدبئی ہوم گراؤنڈ ہے لیکن نیوزی لینڈ میں کھیلنا مشکل لگتا ہے

قومی کرکٹ ٹیم کے لیگ اسپنر شاداب خان نے کہا ہے کہ سیریز میں اِن رہنے کے لئے تیسرے ایک روزہ میچ میں جیت بہت ضروری ہے ،،فیصلہ کن میچ میں جیت کے لیے پر امید ہیں

تیسرے ایک روزہ میچ سے قبل ڈنیڈن میں ٹریننگ کے موقع پر گفتگو کرتے ہو ئے لیگ اسپنر شاداب خان نے کہا کہ 9 میچز میں پاکستان کی فتح میں بولنگ کا کردار نمایاں رہا لیکن نیوزی لینڈ میں بولنگ اچھی نہیں رہی جس کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے ،،شاداب خان کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات کے مقابلے میں کنڈیشنز یہاں خاصی مشکل ہیں اسی لیے انہیں بولنگ میں مشکل پیش آرہی ہے، لیکن بیٹنگ میں مزہ آرہا ہے

Most Popular