پاکستان کے نسیم اخترنے ورلڈ انڈر18سنوکرچیمپئن شپ جیت لی
چین کے شہربیجنگ میں کھیلے گئے ورلڈ انڈر18سنوکر چیمپئن شپ کے فائنل میں پاکستان کے نسیم اختر نے چین پیفن لی کوتین کے مقابلے پانچ فریم سے شکست دی-9فریمز پرمشتمل فائنل میچ میں چینی کھلاڑی نے پہلے فریم میں فتح حاصل کی تو دوسرے فریم میں نسیم اختر نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے مقابلہ ایک ایک سے برابرکردیا-نسیم اخترنے پانچویں اور چھٹے فریمزمیں فتوحات سمیٹ کر ناصرف مقابلہ تین تین سے برابرکیا بلکہ اگلے دونوں فریم جیت کرعالمی چیمپئن ہونے کا اعزازبھی حاصل کرلیا-واضح رہے پاکستان تاریخ میں پہلی بارورلڈ انڈر18سنوکرچیمپئن شپ جیتا ہے