پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کی فاتح ٹیم پشاور زلمی نے ایونٹ کے تیسرے ایڈیشن کے لیے ڈیرن سیمی کو ہی کپتان برقرار رکھنے کا اعلان کردیا،

 پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کی فاتح ٹیم پشاور زلمی نے ایونٹ کے تیسرے ایڈیشن کے لیے ڈیرن سیمی کو ہی کپتان برقرار رکھنے کا اعلان کردیا،

پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن کا شور مچنے لگا ،، تیاریاں شروع ہو گئیں،، پشاور زلمی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ڈیرن سیمی کی بہترین کپتانی کی بدولت ٹیم نے ’پی ایس ایل‘ کے دوسرے ایڈیشن میں شاندار فتح حاصل کی، اس لیے ٹیم انتظامیہ نے انہیں تیسرے ایڈیشن کے لیے کپتان برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے،، ڈیرن سیمی نے گزشتہ سال پی ایس ایل میں شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے سب پاکستانیوں کے دل جیت لیے تھے،، ڈیرن سیمی نے ایونٹ میں خود کو بہترین قائد ثابت کیا،، یاد رہے کہ دو روز قبل معروف ویسٹ انڈین آل راؤنڈر ڈیرن سیمی نے اپنے مداحوں کے لیے خصوصی ویڈیو پیغام جاری کیا تھا،، جبکہ اس سے قبل ڈیرن سیمی نے پشتو میں ٹویٹ کرکے مداحوں کا دل جیتا تھا۔

Most Popular