پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کے لئے کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ کا عمل آج لاہور میں ہوگا،
پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کے لئے کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ کا عمل آج لاہور میں ہوگا اور فہرست میں شامل 6 فرنچائز کھلاڑیوں کا انتخاب کریں گی،، گزشتہ روز پاکستان کرکٹ بورڈ نے ڈرافٹنگ کے لئے کھلاڑیوں کے ناموں کی فہرست جاری کی تھی،، ڈرافٹنگ کے لئے 501 کھلاڑیوں کی فہرست جاری کی گئی ،، جنہیں 5 مختلف کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیا تھا،، پلاٹینم کیٹیگری میں مجموعی طور پر 21، ڈائمنڈ کیٹیگری میں 22، گولڈ کیٹیگری میں 79، سلور کیٹیگری میں 298 اور ایمرجنگ کیٹیگری میں 93 کھلاڑی شامل ہیں،، ڈرافٹنگ کے عمل کے لئے سلور کیٹیگری کے لئے 298 اور ایمرجنگ کیٹیگری کے لئے 93 کھلاڑیوں نے اپنی دستیابی ظاہر کی ہے،، جبکہ دیگر کھلاڑی بھی پاکستان آنے کا تیار ہیں،،