ملک میں سکیورٹی صورتحال بہتر ہے، جس کی وجہ سے انٹرنیشنل کرکٹ کو فروغ مل رہا ہے,چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی

ملک میں سکیورٹی صورتحال بہتر ہے، جس کی وجہ سے انٹرنیشنل کرکٹ کو فروغ مل رہا ہے,چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی

نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں پی ایس ایل کے کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نجم سیٹھی نے کہا کہ،، ملک میں سکیورٹی صورتحال بہتر ہو رہی ہے جس سے بین الاقوامی کرکٹ کو فروغ مل رہا ہے ،،پی ایس ایل تھری میں غیر ملکی کھلاڑیوں کی لائن اپ پہلے سے بہتر ہے ،، انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کرکٹ کو مزید بلندیوں پر لے کرجائیں گے،، پوری کوشش کریں گے کہ پی ایس ایل تھری کے فائنل کے ساتھ کچھ مزید میچز بھی کراچی میں کھیلے جائیں،چیئرمین پی سی بی نے کوئٹہ گلیڈیٹرز کو اپنی پسندیدہ ٹیم قرار دیا،،انہوں نے پی ایس ایل میں شامل ہونے والی چھٹی ٹیم ملتان سلطانز کو مبارکباد دی ،، اور تمام ٹیموں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا

Most Popular