پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن میں چھے ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں, تمام فرنچائز نے اپنے کپتانوں کا اعلان کر دیا

پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن میں چھے ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں, تمام فرنچائز نے اپنے کپتانوں کا اعلان کر دیا

پاکستان سپر لیگ کی رونقیں دوبالا کرنے میں ایک اور ٹیم کا اضافہ ہو گیا ہے۔۔ تیسرے ایڈیشن میں چھے ٹیمیں ایکشن میں نظر آئیں گی۔۔ تمام فرنچائز نے اپنی ٹیموں کے کپتانوں کا اعلان کر دیا ہے کراچی کنگز کی قیادت اس بار نوجوان آل راؤنڈر عماد وسیم کو سونپی گئی ہے اسلام آباد یونائیٹڈ نے تجربے پر بھروسہ کرتے ہوئے مصباح الحق کو کپتان برقرار رکھا ہے۔۔ لاہور قلندرز کی ٹیم اس بار بھی برینڈن میک کولم کی قیادت میں میدان میں اترے گی۔۔ ایونٹ میں پہلی بار شامل ہونے والی ٹیم کا ملتان سلطان کا کپتان شعیب ملک کو مقرر کیا گیا ہے۔۔ پشاور زلمی نے ڈیرن سیمی کو تیسرے ایڈیشن کے لیے بھی کپتان برقرار رکھا ہے جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی قیادت تیسرے ایڈیشن میں بھی سرفراز احمد ہی کریں گے

Most Popular