شعیب ملک ملتان سلطانزکی کمان ملنے پرکافی پرجوش, ہمیشہ اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے کی کوشش کی۔اپنی قیادت میں ٹیم کومتحد رکھوں گا, شعیب ملک کپتان ملتان سلطانز
نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں پی ایس ایل کے کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ کی تقریب سے خطاب میں وسیم اکرم نے کہا کہ ٹوم موڈی ملتان سلطانز کے کوچ اورشعیب ملک کپتان ہوں گے جبکہ جوہن بوتھا ٹیم کے فیلڈنگ کوچ مقررکیے گئے ہیں۔سابق ٹیسٹ کرکٹرمحمد وسیم ٹیم مینجراورآندرے لیپرٹٰم فیزیوہوں گے۔وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ احمد شہزاد ایک اچھا کھلاڑی ہے۔ان سے تمام ترتوجہ بیٹنگ پرمرکوزرکھنے کا کہا گیا ہے,شعیب ملک ملتان سلطانزکا کپتان بننے پرکافی پرجوش نظرآئے۔ بولے کبھی کپتانی کی خواہش نہیں کی مگرجب بھی کپتان بنا اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے کی کوشش کی۔اپنی قیادت میں ٹیم کومتحد رکھوں گا,پاکستان سپرلیگ کے کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ کی تقریب سے خطاب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکے کپتان سرفرازاحمد نے کہا کہ اس بارشین واٹسن اورراحت علی کوٹیم میں شامل کیا ہے۔انھوں نے کیون پیٹرسن کے ٹیم کا ماحول خراب کرنے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ پیٹرسن ایک بہترین کھلاڑی ہیں جوکوئٹہ گلیڈی ایٹرزکے لیے اچھا پرفارم کررہے ہیں۔ سرفرازاحمد نے کہا کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرزہمیشہ اچھا کھیلتی آئی ہے۔اس باربھی اچھا کھیل پیش کرنے کی کوشش کریں گے