کراچی میں آغا شوکت علی بلائنڈ کرکٹ ٹرافی ٹورنامنٹ کا آغاز

کراچی میں آغا شوکت علی بلائنڈ کرکٹ ٹرافی ٹورنامنٹ کا آغاز

کراچی کی راشد لطیف کرکٹ اکیڈمی میں ٹورنامنٹ کے افتتاح کے موقع پر کے سی سی اے کے صدر اعجاز فاروقی نے کہا کہ شہر میں بلائنڈ کھلاڑیوں کو پریکٹس کے لیے ایک میدان مہیا کیا جائے گا۔ جبکہ انہیں بلائنڈ ٹیم کی صلاحیتوں پر فخر ہے کہ وہ ورلڈ کپ جیتنے کا عزم رکھتی ہے۔ اس موقع پر ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل کے صدر سید سلطان شاہ نے کہا کہ آغا شوکت علی ٹورنامنٹ کے ذریعے آئندہ سال بھارتی شہر کوچی میں ہونے والے ایشیا کپ کے لیے بہترین بائیس کھلاڑیوں کو منتخب کرنے میں مدد ملے گی۔ بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے کوچ عبدالرزاق نے بتایا کہ بلائنڈ کرکٹ میں باصلاحیت کھلاڑیوں کی کمی نہیں، کھلاڑی بھارت میں ہونے والا ایشیا کپ جیتنے کی پوری صلاحیت رکھتے ہیں۔ اس موقع پر دو بار ورلڈ کپ اپنے نام کرنے والی قومی بلائنڈ ٹیم کے کپتان نے کہا کہ وہ اپنا کھویا ہوا اعزاز جلد حاصل کرلیں گے۔

Most Popular