یونس خان بڑا معرکا سر کرنے میں صرف انیس رنز کی دوری پر ہیں

یونس خان بڑا معرکا سر کرنے میں  صرف انیس رنز کی دوری پر ہیں

دائیں ہاتھ سے بیٹنگ کرنے والے یونس خان دنیا کے چند بیٹسمینوں میں سے ایک ہیں جنھوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں ٹرپل سنچری سکور کی۔۔۔۔ قومی ٹیم میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھنے والے یونس خان کو اپنے کیرئر کے سب سے اہم انیس رنز کا شدت سے انتظار ہے، انہیں انیس رنز کی بدولت وہ ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کی طرف سے سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹسمین بن جائیں گے۔پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ جاوید میانداد کا ہے،جنہوں نے ایک سو چوبیس ٹیسٹ میچوں میں باون اعشاریہ ستاون کی اوسط سے 8832 رنز بنائے ان کے کیرئر میں 23سنچریاں اور 43 نصف سنچریاں شامل تھیں۔ جبکہ یونس خان نے 101 ٹیسٹ میچوں میں چوون اعشاریہ صرف سات کی اوسط سے8814 رنز بنائے ہیں جن میں 30 سنچریاں اور29 نصف سنچریاں شامل ہیں ۔ یونس خان سب سے زیادہ تیس ٹیسٹ سنچریاں بنانے والے پہلے پاکستانی بلے باز ہیں

Most Popular