فیفا نے پاکستان فٹبال فیڈریشن کی رکنیت معطل کر دی

فیفا نے پاکستان فٹبال فیڈریشن کی رکنیت معطل کر دی

گزشتہ دو برس سے پاکستان میں کوئی فٹبال ایونٹ منعقد نہیں کرایا جا سکا، جس کی بنیادی وجہ ملک میں فٹبال کی دو باڈیز کا موجود ہونا ہے ، فیفا نے متعدد مرتبہ معاملات درست کرنے کا کہا لیکن پاکستان فٹبال فیڈریشن کچھہ نہ کر سکی،جس کے بعد فیفا نے پاکستان فٹبال فیڈریشن کی رکنیت معطل کر دی،،، فیفا کی جانب سے کہا گیا ہے کہ جب تک معاملات میں حکومتی مداخلت ختم نہیں ہو گی، رکنیت معطل رہے گی تین فروری 2018 کو فیفا ٹرافی پاکستان آنی ہے رکنیت بحال نہ ہو سکی تو فیفا ٹرافی پاکستان نہیں آئے گی، پاکستان جنوبی ایشیا کا واحد ملک ہے جو فیفا ٹرافی کی میزبانی حاصل کرنے میں کامیاب ہوا ہے, حکومت پاکستان نےفیفا کے سخت اقدام کا نوٹس لے لیا،،،وفاقی وزیر ریاض پیر زادہ کا کہناہے کہ پاکستان کی رکنیت معطلی کا معاملہ فیفا کے ساتھ اٹھایا جائے گا۔ پاکستانی وفد کو فیفا کے پاس بھجوائیں گے,وفاقی وزیر نے فٹبال فیڈریشن کے معاملامات میں حکومتی مداخلت کے الزام کو مسترد کر دیا، کہتے ہیں کہ پاکستانی حکومت بھی فیفا کے چارٹر کا احترام کرتی ہے

Most Popular