ٹیسٹ کے بعد سرفراز الیون کا دوسرا امتحان شروع ہو گیا۔

ٹیسٹ کے بعد سرفراز الیون کا دوسرا امتحان شروع ہو گیا۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کل سے شروہع ہو گی، قومی ٹیم نے دبئی میں ڈیرے ڈال لئے، کپتان سرفراز ٹیسٹ سیریز میں شکست کا داغ دھونے کیلئے تیار، آئی لینڈرز سے دو دو ہاتھ کرنے کیلئے قومی ٹیم نے دبئی میں بھرپور ٹریننگ کی، بیٹنگ آرڈر اور فیلڈنگ میں خامیوں پر پھر نظر ثانی کی گئی، کوچ مکی آرتھر اور دیگر ٹیم آفیشلز نے کھلاڑیوں کو ٹپس دیں۔
فخر زمان، احمد شہزاد، امام الحق، محمد حفیظ، شعیب ملک، عماد وسیم، جنید خان سمیت دیگر کھلاڑیوں نے آئی سی سی اکیڈمی میں فل سوئنگ سیشن کیا۔ کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ وہ ٹیسٹ سیریز میں شکست بھلا کر نئے سرے سے میدان میں اتریں گے۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کا دوسرا میچ سولہ اکتوبر اور تیسرا میچ اٹھارہ اکتوبر کو ابوظہبی میں کھیلا جائے گا،چوتھا اور پانچواں میں بیس اور تئیس اکتوبر کو شارجہ میں کھیلا جائے گا۔

Most Popular