گرائونڈ میں پانی کی بوتل، سگریٹ، لائٹر لانے پر پابندی

گرائونڈ میں پانی کی بوتل، سگریٹ، لائٹر لانے پر پابندی

پاکستان اور ورلڈ الیون کے درمیان پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ کے لئے ضابطہ اخلاق جاری کردیا گیا ہے۔ میچ کے لئے جاری کردہ ضابطہ اخلاق کے مطابق شائقین کرکٹ کو پانی کی بوتل اور کھانے پینے کی اشیا اسٹیڈیم میں لانے کی اجازت نہیں ہوگی۔سگریٹ، لائٹرز، بیٹری، چارجر اور لوہے کی کوئی بھی چیز اسٹیڈیم میں لے جانے پر پابندی ہوگی اور ہر انکلوژر میں ایک مجسٹریٹ تعینات ہوگا۔ضابطہ اخلاق کے مطابق شائقین کسی قسم کی نعرے بازی نہیں کرسکیں گے، ہلڑ بازی، غیرشائستہ نعروں پر فوری قانونی کارروائی کی جائے گی۔ ضابطہ اخلاق کے مطابق اگر کوئی شخص نامناسب نعرے بازی کرتے پکڑا گیا تو مجسٹریٹ فوری گرفتار کر کے اسے موقع پر سزا دینے کا مجاز ہوگا۔

Most Popular