پاکستان میں عالمی کرکٹ کی واپسی میں کردار ادا کرنے پر خوشی ہے:کپتان ورلڈ الیون فاف ڈوپلیسی

 پاکستان میں عالمی کرکٹ کی واپسی میں کردار ادا کرنے پر خوشی ہے:کپتان ورلڈ الیون فاف ڈوپلیسی

اپنے ویڈیو پیغام میں فاف ڈوپلیسی نے پاکستان میں عالمی کرکٹ کی بحالی پر انتہائی خوشی کا اظہار کیا، انہوں نے کہا کہ ورلڈ الیون کے سکواڈ میں دنیا کے بڑے بڑے نام شامل ہیں ، آزادی کپ بہت پرجوش ہوگا ،، اور شائقین کو اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی ، فاف ڈوپلیسی نے کہا کہ ورلڈ الیون کا آنا پاکستانی عوام کیلئے بہت بڑی بات ہے ،، شائقین بہت ہی پرجوش ہیں،ورلڈ الیون کی پاکستان آمد درست سمت میں مثبت مقدم ہے، پاکستان میں عالمی کرکٹ کی واپسی میں اپنا کردار ادا کرنے پر خوشی ہے، جنوبی افریقہ کے بولر مورنے مورکل نے کہا کہ انہوں نے آخری بار دو ہزار سات میں پاکستان کا دورہ کیا تھا ، اب وہ کرکٹ کے سفیر کے طور پر پاکستان آئے ہیں، انہیں اس بات کی خوشی ہے کہ وہ کرکٹ کی دیوانی قوم کو کرکٹ کی رونقیں لوٹا رہے ہیں، جنوبی افریقہ کی طرف سے دنیا بھر کی ٹیموں کے خلاف کھیلے ہیں، لیکن ورلڈ الیون کی طرف سے کھیلنا منفرد تجربہ ہے، مورنے مورکل نے کہا کہ آزادی کپ میں جیت کرکٹ کی ہوگی

Most Popular