شاہینوں کی ورلڈ الیون کے خلاف اونچی اڑان،آزادی کپ کے پہلے میچ میں گرین شرٹس نے ورلڈ الیون کوبیس رنزسے شکست دے دی

شاہینوں کی ورلڈ الیون کے خلاف اونچی اڑان،آزادی کپ کے پہلے میچ میں گرین شرٹس نے ورلڈ الیون کوبیس رنزسے شکست دے دی

گرین شرٹس کی جانب سے ایک سواٹھانوے رنز کے ہدف کے تعاقب میں ورلڈ الیون کی جانب سے تمیم اقبال اورہاشم آملہ میدان میں اترے،،ورلڈالیون کی پہلی وکٹ ترتالیس رنزپرگری،،تمیم اقبال اٹھارہ رنزہی بنا سکے اوررومان رئیس کی گیند پربولڈ ہوگئے،،ہاشم آملہ نے سترہ گیندوں پرچھبیس رنزبنا کرکھیل کودلچسپ بنایا مگروہ بھی کریزپرزیادہ دیرنہ ٹھہرسکے اوررومان رئیس کی گیند پرآؤٹ ہوگئے. ورلڈ الیون کے کپتان فاف ڈوپلیسزاورٹم پین نے ذمے داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے سکورآگے بڑھایا،،فاف ڈوپلیسزنے انتیس اورٹم پین نے پچیس رنزبنا کر ٹیم کامجموعی سکورایک سوایک رنزپرپہنچایا، ،ورلڈالیون کی تیسرے وکٹ ایک سوایک رنزپرگری،فاف ڈوپلیسزسہیل خان کا شکاربنے۔ ورلڈ الیون کی جانب سے گرانٹ ایلیٹ کے چودہ،،تھساراپریرا کے سترہ اورڈیرن سیمی کے انتیس رنزبھی گرین شرٹس کیخلاف میچ نہ جتواسکے،، ورلڈالیون کی ٹیم مقررہ اوورزمیں سات وکٹوں کے نقصان پرایک سوستتررنزتک ہی محدود رہی۔پاکستان کی جانب سے چھیاسی رنزکی جارحانہ اننگزکھیلنے پربابراعظم مین آف دی میچ قرارپائے. پاکستان کی جانب سے سہیل خان،،رومان رئیس اورشاداب خان نے دو،دو کھلاڑیوں کوآؤٹ کیا،،پاکستان میں ابتک چار انٹرنیشنل ٹی ٹونٹی میچزہوئے ہیں،چاروں میچزمیں قومی ٹیم نے کامیابی حاصل کی

Most Popular