فاسٹ باؤلر کا اعزاز پانے والے پاکستان مایہ ناز کرکٹ اسٹار شعیب اختر آج اپنی بیالیسویں سالگرہ منا رہے ہیں
راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے جانے والے فاسٹ باؤلر شعیب اختر 13 اگست 1975 کو راولپنڈی میں پیدا ہوئے ،، انھوں نے دنیا کے تیز ترین فاسٹ بالر کا اعزاز بھی حاصل کیا ،، رائیٹ آرم فاسٹ باؤلر نے ایک سوتریسٹھ ون ڈے ،چھیالیس ٹیسٹ اور پندرہ ٹی ٹونٹی میچز کھیلے ۔۔حریف بیٹسمن کے حواس باختہ کرنے والے شعیب اختر نے اپنے انٹرنیشنل کیرئیر میں چار سو چوالیس بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی،، شعیب اختر نےاپنے چودہ سالہ کرکٹ کیرئیر میں پوری دنیا کو اپنا دیوانہ بنایا،،شعیب اختر 25 جون 2014 کورشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے،، آج بھی شعیب اختر نوجوان بالرز کیلئے ایک ہیرو ہیں،،