پاکستانی بلے بازوں نے روایت نہ بدلی، ایک بار پھر پوری کی پوری ٹیم فلاپ ہو گئی
کیویز نے شاہینوں کے پر کاٹ دئیے، تیسرا ون ڈے بھی ہاتھ سے گیا، کارکردگی ایسی کہ بچے بھی شرما جائیں، یہ آیا وہ گیا، انتہائی ناقص کارکردگی کے سامنے تو چل میں آیا کے جملے بھی پرانے ثابت ہوئے،، اظہر علی، محمد حفیظ اور شعیب ملک جیسے نام نہاد بلے باز بھی کچھ نہ کرسکے، سرفراز الیون نے تاریخ کی بدترین شکست کا داغ اپنے ماتھے پر سجا لیا۔
بلے بازوں کی شرمناک کارکردگی نے میچ کے ساتھ سیریز بھی گنوا دی، کیا یہ وہی ٹیم ہے جس نے چمپئنز ٹرافی جیتی تھی، صفر، دو، آٹھ، صفر ، تین، صفر ایک کے ہندسے ناصرف کھلاڑیوں بلکہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہیں۔