پاکستان کو نیوزی لینڈ کے ہاتھوں تیسرے ون ڈے میچ میں بھی بدترین شکست کا سامنا
نیوزی لینڈ خلاف تیسرے ون ڈے میچ میں بھی پاکستانی بلے بازوں کی تو چل میں آیا کی رویت برقرار رہی ،، پہلے دونوں میچوں میں بارش کے باعث ڈک ورتھ لوئس میتھڈ نے نیوزی لینڈ کاساتھ دیاتو تیسرے میچ میں کیویز نے پاکستانی شاہینوں کے ایسے پر کاٹے کہ پہلے 5 کھلاڑی تو ڈبل فیگر میں بھی داخل نا ہوسکے،،،کپتان سرفراز نے لڑکھڑاتی بیٹنگ لائن کوسہارا دینے کی ناکام کوشش کی اور 14 سکور بنا کر ناٹ آؤٹ رہے ،،رومان رئیس نے سب سے زیادہ 16 رنز بنائے اور ٹرنٹ بولٹ کا شکار بنے ،،پاکستان کی جانب سے رومان رئیس اور حسن علی نے تین تین وکٹیں حاصل کی,اس سے قبل ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ نے پچاس اوورز میں 10 وکٹوں کے نقصان پر 257 رنز بنائے ،،کپتان ولیمسن نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 73 رنزکی اننگز کھیلی،،راس ٹیلر نے 52 جبکہ مارٹن گپٹل 45ہندسہ اپنے نام کیا ،، پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کرنے پر ٹرنٹ بولٹ کو مین آف دی میچ کے ایوارڈ سے نوازا گیا