آئی سی سی کا بھارتی شہری کو جواب سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

آئی سی سی کا بھارتی شہری کو جواب سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کا بھارتی شہری کو جواب سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔بھارتی شہری نے آئی سی سی کی پوسٹ پر کمنٹ کیا تھا کہ قومی وویمنز ٹیم کو عالمی کپ میں دعوت دینا ختم کر دیں جس پرآئی سی سی نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کی چیمپئنز ٹرافی جیتنے والی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کیاآپ کی مراد ان سے ہے۔اس جواب کا پاکستانی کرکٹ شائقین نے بھرپور لطف اٹھایا، آئی سی سی کے جواب کو10 ہزارلائک ملے۔تفصیلات کے مطا بق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)نے ایک بھارتی کرکٹ شائق کے پاکستانی ویمن کرکٹ ٹیم پر طنز کا منہ توڑ جواب دے دیا۔آئی سی سی کے فیس بک پوسٹ پر ایک بھارتی شائق نے کمنٹ کیا کہ قومی ٹیم کو عالمی کپ میں دعوت دینا ختم کردیںکیونکہیہ اس کی مستحق نہیں۔اس کے جواب میں آئی سی سی نے قومی کرکٹ ٹیم کی چیمپئنز ٹرافی جیتنے والی تصویر پوسٹ کردی جس کے ساتھ کمنٹ تھا کہ کیا آپ کی مراد ان سے ہے؟آئی سی سی کا یہ جواب سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا اور پاکستانی کرکٹ شائقین نے اس کا بھرپور لطف اٹھایا۔اس خبر کو فائل کرتے وقت تک تقریبا 10 ہزار افراد آئی سی سی کے جواب کولائک کرچکے تھے۔خیال رہے کہ نوجوانوں پر مشتمل پاکستانی ٹیم نے چیمپیئنز ٹرافی 2017 کے فائنل میں تجربہ کار بھارتی ٹیم کو یک طرفہ مقابلے کے بعد 180 رنز سے شکست دی تھی۔

Most Popular