آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کے کل کے میچ میں آسٹریلیا نے بھارت کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کے کل کے میچ میں آسٹریلیا نے بھارت کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں دلچسپ مقابلے جاری ہیں،، دفاعی چیمپئن آسٹریلیا نے بھارت کو آٹھ وکٹوں سے شکست دیکر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی،، اوپنر پُونم راؤت کی سنچری بھی بھارت کے کام نہ آئی،، کپتان میتھالی راج نے انہتر رنز کی اننگز کھیلی اور چھ ہزار رنز کا سنگ میل عبور کرنے والی پہلی خاتون کرکٹر بن گئیں،،

بھارتی ٹیم مقررہ پچاس اوورز میں سات وکٹ پر دوسو چھبیس رنز ہی بنا سکی،، دفاعی چیمپئن آسٹریلیا نے ہدف دو وکٹ پر حاصل کر کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا، کپتان میگ لیننگ اور آل راونڈر ایلس پیری نے ناقابل شکست نصف سنچریاں سکور کیں۔

Most Popular