آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں شرکت کیلئے ویمن ٹیم بھارت پہنچ گئی, ایونٹ میں بھارت سمیت ہر ٹیم کے کیخلاف اچھی پرفارمنس دینے کی کوشش کریں گے, کپتان ثناء میر

آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں شرکت کیلئے ویمن ٹیم بھارت پہنچ گئی, ایونٹ میں بھارت سمیت ہر ٹیم کے کیخلاف اچھی پرفارمنس دینے کی کوشش کریں گے, کپتان ثناء میر

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں شرکت کیلئے بھارتی شہر چنئی پہنچ گئی ہے، قومی خواتین بھی انیس مارچ کو بھارت کے خلاف میدان میں اتریں گی، میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ویمن ٹیم کی کپتان ثنا میر کا کہنا تھا کہ ان کی کوشش ہوگی کہ ایونٹ میں اچھا پرفام کریں، ہر میچ کو جیتنے کیلئے کھیلیں گے، اگلے راؤنڈ میں پہنچنے کیلئے بھارت اور ویسٹ انڈیز کو ہرانا ہوگا، انہوں نے مزید کہا کہ ان کا ریٹائرمنٹ کا ارادہ نہیں ہے لیکن ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے بعد کپتانی چھوڑ دیں گی،ویمن ٹیم کے کوچ محتشم رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ویمن ٹیم ٹی20ولڈکپ جیتنے کیلیے پرعزم ہیں۔ قومی ویمن کرکٹ ٹیم میگا ایونٹ میں اپنی مہم کا آغاز سولہ مارچ کو ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ سے کرے گی ۔

Most Popular