قومی کرکٹ ٹیم کو بھارت میں زیڈ پلس سکیورٹی فراہم کی جائے گی ۔

قومی کرکٹ ٹیم کو بھارت میں زیڈ پلس سکیورٹی فراہم کی جائے گی ۔

بھارت میں وی آئی پی سکیورٹی کی چار اقسام ہیں جن میں سب سے اہم زیڈ پلس سکیورٹی ہے ، یہ سکیورٹی پروٹوکول ان وی آئی پیز کو فراہم کی جاتی ہے جن کی جان کو سب سے زیادہ خطرات لاحق ہوتے ہیں ،،زیڈ پلس سکیورٹی چھتیس نیشنل سکیورٹی گارڈز کے کمانڈوز پر مشتمل ہوتی ہے جو انتہائی چاک و چوبند،مارشل آرٹس کی تربیت کے حامل اور ماہر نشانہ باز ہوتے ہیں ، کمانڈوز جدید ایم پی فائیو سب مشین گنز سے لیس ہوتے ہیں ،ایم پی فائیو گن کی خصوصیت یہ ہے کہ وہ چند سیکنڈ میں تیس گولیاں فائر کرسکتی ہے ، کمانڈوز کی مدد کیلئے حساس ادارے اور پولیس کے اہلکار بھی موجود ہوتے ہیں زیڈ پلس سکیورٹی میں ایک حصار قائم کیا جاتا ہے جس میں لمحہ با لمحہ باخبر رہنے کیلئے جدید مواصلاتی انظام کا استعمال کیا جاتا ہے ،سکیورٹی کے قافلے میں جدید بلٹ پروف گاڑیاں شامل ہوتی ہیں جنہیں انتہائی ماہر اور تربیت یافتہ ڈرائیورز چلاتے ہیں 

Most Popular