ورلڈ ٹی ٹوئنٹی وارم اپ میچز میں پاکستان اپنا واحد مقابلہ پیر کو سری لنکا سے کریگا

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی وارم اپ میچز میں پاکستان اپنا واحد مقابلہ پیر کو سری لنکا سے کریگا

ہفتے کو ممبئی میں کھیلے گئے وارم اپ میچ میں انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دی،پہلی بیٹنگ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ نے 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز بنائے،جواب میں انگلینڈ نے میچ کے آخری اوور کی دوسری گیند پر ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔انگلینڈ کی جیت میں جیسن رائے کے 55 اور ایلیکس ہیلز کے طوفانی 44 رنز نے اہم کردار ادا کیا۔ نیوزی لینڈ نے کپتان اور اوپنر کین ولیمسن کی 39 گیندوں پر نو چوکوں اور ایک چھکے سے آراستہ 63 رنز کی اننگز کی بدولت آٹھ وکٹ پر 169 رن کا مضبوط اسکور بنایا۔ لیکن انگلینڈ نے 19.2 اوور میں چار وکٹ پر 170 رنز بنا کر جیت حاصل کی ۔ممبئی میں ہی کھیلے گئے دوسرے وارم اپ میچ میں جنوبی افریقہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 196 کا بڑا مجموعہ سکور بورڈ پر سجایا۔ جے پی ڈومینی نے 67 جبکہ ڈی کاک نے 56 رنز بنائے۔بھارت کی طرف سے پانڈیا نے 3 جبکہ محمد شامی اور بھمرا نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔جوابی اننگز میں بھارت نے بھی شاندار کھیل پیش کیا لیکن وہ صرف 3 رنز کی کمی سے یہ میچ نہ جیت سکا، ٹیم مقررہ 20 اوورز میں صرف 193 رنز بنا سکی۔شیکھر دھون نے شاندار73 جبکہ رائنا نے 41رنز بنائے۔

Most Popular