ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں مکمل تیاری سے بھارت آئے ہیں, ٹورنامنٹ کا آغازجیت سے کرنا چاہتے ہیں,بھارت ان ممالک میں سے ہے جہاں کرکٹ کھیل کر خوشی محوسس ہوتی ہے : کپتان شاہد خان آفریدی

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں مکمل تیاری سے بھارت آئے ہیں, ٹورنامنٹ کا آغازجیت سے کرنا چاہتے ہیں,بھارت ان ممالک میں سے ہے جہاں کرکٹ کھیل کر خوشی محوسس ہوتی ہے : کپتان شاہد خان آفریدی

کولکتہ میں پریس کانفرنس کے دوران صحافیوں کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ بھارت میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے پریکٹس کا آغاز کردیا ہے۔ ٹورنامنٹ کے لیے ہر لحاظ سے تیار ہیں، انہوں نے کہا کہ انڈین کرکٹ ٹیم بہترین فارم میں ہے ایشیا کپ میں پاک بھارت میچ اس کا ثبوت ہے، ایک سوال کے جواب میں شاہد آفریدی نے کہا کہ کسی بھی ٹورنامنٹ میں پہلا میچ اہم ہوتا ہے، ایڈین گارڈن میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کا ریکارڈ اچھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ محمد عامر بہترین فاسٹ باؤلر ہے اور مکمل فارم میں ہے۔ پریس کانفرنس کے دوران شعیب ملک کا کہنا تھا کہ ایشیا میں قومی ٹیم اچھا کھیل پیش نہیں کرسکے، تاہم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اچھا کھیل پیش کریں گے۔

Most Popular