پی ایس ایل تھری کا شیڈول جاری کر دیا گیا،، ایونٹ کا آغاز اگلے سال بائیس فروری سے ہوگا

پی ایس ایل تھری کا شیڈول جاری کر دیا گیا،، ایونٹ کا آغاز  اگلے سال بائیس فروری سے ہوگا

پی ایس ایل کا جادو پھر سے چلنے لگا ،، پی ایس ایل 3 کا شیڈول جاری کردیا گیا ، ایونٹ کا آغاز اگلے سال بائیس فروری سے ہوگا،، افتتاحی میچ دفاعی چیمپیئن پشاور زلمی اور کراچی کنگز کے درمیان ہوگا، پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن میں چھے ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں،، تمام فرنچائز نے اپنے کپتانوں کا اعلان کر دیا ہے،، نئی ٹیم ملتان سلطان کی قیادت شعیب ملک کریں گے،، قذافی اسٹیڈیم دونوں سیمی فائنلز اورکراچی کا نیشنل اسٹیڈیم فائنل کی میزبانی کرے گا، گزشتہ روز پی ایس ایل ڈرافٹنگ کی رنگا رنگ تقریب کا اہتمما کیا گیا،، جبکہ غیر ملکی کھلاڑی پی ایس ایل میں کھیلنے اور پاکستان آنے کیلئے نہایت پر جوش ہیں، کارلوس بریتھ ویٹ، شین واٹسن،کولن انگرام ،مچلس جانسن سمیت کرکٹ کے کئی نامورستارے پاکستان سپرلیگ کے تیسرے ایڈیشن میں جگمگائیں گے 

Most Popular