قومی کرکٹرسعید اجمل نے کرکٹ کوخیرباد کہنے کا فیصلہ کرلیا

قومی کرکٹرسعید اجمل نے کرکٹ کوخیرباد کہنے کا فیصلہ کرلیا

جادوگراسپینرسعید اجمل نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کرلیا جس کا باقائدہ اعلان وہ ایک دوروزبعد پریس کانفرنس میں کریں گے۔انھوں نے کہا کہ وہ راولپنڈی میں ہونے والے نیشنل ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کے بعد کرکٹ کے میدانوں کوہمیشہ کے لیے خیرباد کہہ دیں گے۔سعید اجمل نے کہا کہ نیشنل ٹی ٹونٹی میرا آخری ٹورنامنٹ ہوگا اس کے بعد میں کسی بھی ٹیم پربوجھ نہیں بننا چاہتا۔اس سے پہلے کہ کوئی ڈومیسٹک میچزمیں میری سلیکشن پرانگلی اٹھائے میں کرکٹ کوالوداع کہہ دوں گا اوریہی میرا آخری فیصلہ ہے۔انھوں نے کہا کہ جتنی کرکٹ کھیلی بہت انجوائے کیا۔کوشش کی تھی کہ ٹیم میں کم بیک کروں لیکن اب کسی سے کوئی شکوہ نہیں۔سعید اجمل پرآئی سی سی کی جانب سے باؤلنگ ایکشن مشکوک قراردیتے ہوئے پابندی عائد کردی گئی تھی تاہم وہ نئے ایکشن کے ساتھ میدان میں اترے مگران کی باؤلنگ پہلے جیسی نہیں رہی تھی جس کے بعد وہ ٹیم سے ڈراپ ہوئے تودوبارہ منتخب نہ ہوسکے۔سعید اجمل نے پینتیس ٹیسٹ میچوں میں ایک سواٹھتر،ایک سوتیرہ ون ڈے میں ایک سوچوراسی اورچونسٹھ ٹی ٹونٹی میں پچاسی وکٹیں حاصل کررکھی ہیں۔

Most Popular