جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کے خلاف کلین سویپ کر کے تاریخ رقم کر دی

جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کے خلاف کلین سویپ کر کے تاریخ رقم کر دی


آخری ون ڈے میں پروٹیز نے رولی روسو کے ایک سو بائیس رنز کی بدولت آٹھ وکٹوں پر تین سو ستائس رنز بنائے۔ جس کے جواب میں آسٹریلوی ٹیم دو سو چھیانوے رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ ڈیوڈ وارنر کے ایک سو تیہتر رنز بھی آسٹریلیا کو شکست سے نہ بچا سکے۔ جنوبی افریقہ نے کیپ ٹاؤن ون ڈے اکتیس رنز سے جیت کر آسٹریلیا کیخلاف کلین سویپ مکمل کر لیا۔ میچ کے دوران لیگ اسپنر عمران طاہر آپے سے باہر ہو گئے۔ پاکستانی نژاد جنوبی افریقی کرکٹر نے بارہویں کھلاڑی جان ہیسٹنگ کے ساتھ تلخ کلامی کی۔ اوپنر ڈیوڈ وارنر اور عمران طاہر کے درمیان بھی سخت جملوں کا تبادلہ ہوا

Most Popular