دبئی ٹیسٹ کئی لحاظ سے تاریخی اہمیت کا حامل ہے۔ پاکستان ڈے نائٹ ٹیسٹ کھیلنے والا پہلا ایشیائی ملک بن جائیگا

دبئی ٹیسٹ کئی لحاظ سے تاریخی اہمیت کا حامل ہے۔ پاکستان ڈے نائٹ ٹیسٹ کھیلنے والا پہلا ایشیائی ملک بن جائیگا

دبئی ٹیسٹ کے ساتھ پاکستان چار سو ٹیسٹ میچ کھیلنے والے ممالک کی فہرست میں شامل ہو جائیگا ۔ جبکہ لیگ اسپنر یاسر شاہ کے پاس وکٹوں کی سینچری مکمل کرنے کا سنہری موقع ہے ۔ سابق عالمی نمبر ایک اسپنر سولہ ٹیسٹ میں اب تک پچانوے حریفوں کا شکار کر چکے ہیں ۔ویسٹ انڈیز کے حوالے سے دیکھا جائے تو کریبئین ٹیم اب تک امارات کے میدان میں کسی بھی ٹیسٹ میں اولین فتح کی تلاش میں ہے ۔ کالی آندھی ابھی تک پاکستان کو امارات کے میدانوں میں ٹیسٹ میچ میں شکست نہیں دے سکی ہے ۔جبکہ گزشتہ دس سال میں ویسٹ انڈیز نے اپنے ہوم گراونڈ سے باہر صرف چار میں فتح سمیٹی ہے اور پچیس میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔جبکہ پاکستانی ٹیم نے گزشتہ آٹھ سے اپنے ہوم گراونڈ پر کوئی ٹیسٹ نہیں کھیلا اور اس کے باوجود ٹیسٹ فارمیٹ کی نمبر ایک ٹیم ہونے کا اعزاز حاصل کیا

دبئی میں ایشیا کی سرزمین پر پہلا ڈے نائٹ ٹیسٹ دبئی میں کھیلا جائے گا۔جبکہ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں یہ دوسرا ڈے نائٹ میچ ہوگا۔

دنیائے کرکٹ کی تاریخ کا دوسرا ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ دبئی میں کھیلا جائیگا۔ پہلا ٹیسٹ میچ گزشتہ سال ایڈیلیڈ میں آسٹریلیا اور نیوزی لیںڈ کے درمیان کھیلا گیا ۔جسے تین ہی روز میں کینگروز نے اپنے نام کیا تھا ۔پاکستان ڈے نائٹ ٹیسٹ کھیلنے والی پہلی ایشیائی ٹیم کا اعزاز حاصل کرے گا ۔اس حوالے دونوں ٹیموں کے کھلاڑی بھی کافی پرجوش دکھائی دے رہے ہیں 

قومی ٹیسٹ ٹیم کے نائب کپتان اظہر علی کہتے ہیں ڈومیسٹک کرکٹ میں ایک دو میچ گلابی گیند سے کھیل چکے ہیں ۔لیکن عالمی سطح پر گلابی گیند سے کھیلنے کا پاکستانی کرکٹرز کا یہ پہلا موقع ہے۔تمام کھلاڑی پرجوش ہیں اور یہ شائقین کے لیے بھی اچھا تجربہ ثابت ہوگا۔انہوں نے کہا پریکٹس سیشن میں مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا ہے کہ گلابی گیند کا رویہ مختلف اوقات میں کیا ہوگا ۔ نئے بیٹسمین کے لیے کتنی مشکل ہوگی اور رات کو کتنا سوئنگ کرے گی۔فاسٹ باؤلر عمران خان کا کہنا ہے گلابی گیند روایتی لال گیند کی طرح ٹھوس اور سخت نہیں۔گلابی گیند زیادہ سوئنگ نہیں دے رہی۔ویسٹ انڈیز کے آل راؤنڈر ڈوائن براوو کا کہنا ہے ویسٹ انڈیز کے ڈومیسٹک میچوں میں ایسی گیند کا استعمال کیا جا چکا ہے اس لئے ان کے لئے یہ گیند بالکل نئی نہیں

Most Popular