پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین میچ کی سیریز کا پہلا ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ آج سے دبئی میں کھیلا جائے گا

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین میچ کی سیریز کا پہلا ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ آج سے دبئی میں کھیلا جائے گا


پاکستان ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے میں کلین سویپ کے بعد ویسٹ انڈیز کو ٹیسٹ فارمیٹ میں بھی وائٹ واش کا عزم لیے جمعرات کو دبئی کے میدان میں اترے گا ۔میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے چار بجے سے رات ساڑھے گیارہ بجے تک جاری رہے گا۔ ڈے نائٹ میچ گلابی گیند سے کھیلا جائے گا ۔ پاکستان کی جانب سے ون ڈے میں شاندار کارکردگی دکھانے والے بابر اعظم اور محمد نواز کو ٹیسٹ کیپ ملنے کا امکان ہے ۔ذرائع کے مطابق دبئی کی پچ اسپنرز کیلئے ساز گار ہوگی ۔ جبکہ ڈے نائٹ میچ کی وجہ سےمیدان میں اوس گرنے کی وجہ سے بلے بازوں کو قدرے کم مشکلات کا سامنا ہوگا ۔ پہلے ٹیسٹ کیلئے پاکستان کی ممکنہ فائنل الیون کپتان مصباح الحق ، سمیع اسلم ، اظہر علی ،اسد شفیق ،بابر اعظم ،وکٹ کیپر سرفراز احمد ،محمد نواز ، وہاب ریاض ،یاسر شاہ ،محمد عامر اور سہیل خان پر مشتمل ہوگ

پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے میں کلین سویپ کیا ۔ جبکہ ٹیسٹ میں کلین سویپ کی صورت میں پاکستان کسی بھی ایک مکمل سیریز میں نوصفر سے وائٹ واش کرنے والا پہلا ملک بھی بنائے گا

Most Popular