ڈے نائٹ کرکٹ میچوں کیلئے پنک بال بنانے کا اعزاز سیالکوٹ کی کمپنی نے حاصل کرلیا

ڈے نائٹ کرکٹ میچوں کیلئے پنک بال بنانے کا اعزاز سیالکوٹ کی کمپنی نے حاصل کرلیا

سیالکوٹ (صباح نیوز)کرکٹ کے کھیل میں ڈے نائٹ کرکٹ میچوں کیلئے پنک بال بنانے کا اعزاز سیالکوٹ کی کمپنی نے حاصل کرلیا ۔ سیالکوٹ چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق صدر وکمپنی کے چیف ایگزیکٹو خاور انور خواجہ کے مطابق ان کی کمپنی سالانہ پندرہ ہزارسے بیس ہزار پنک بال تیار کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے اور پنک بال صرف ڈے اینڈ نائٹ کرکٹ میچوں میں استعمال ہوگی اور پنک بال تیار کرنے والے ورکرز باصلاحیت ہیں اور ان کے حوصلے بلند ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ان کی کمپنی کے گزشتہ سال ہر رنگ کے ایک لاکھ بیس ہزار بال تیار کئے تھے اور آئندہ سال وہ ڈیڑھ بال بال تیار کریں گے جوکہ اعلی کوالٹی کی کرکٹ کے فروغ میں معاون ثابت ہونگے ۔خاور انور خواجہ نے کہا کہ پنک بال تیار کرنے سے پاکستان کا دنیا بھر میں نام روشن ہوا ہے

Most Popular