آزادی کپ کا دوسرا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا

   آزادی کپ کا دوسرا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا

پہلا میچ تو شاہینوں نے جیت لیا آج پھر رنگ جمے گا، چوکوں اور چھکوں کی ہو گی برسات،، قذافی سٹیڈیم گونجے گا سیٹیوں اور تالیوں سے،پہلے میچ میں شاندار فتح کے بعد شاہین آج پھر اونچی اڑان کیلئے پرعزم ہیں، فخر زمان، احمد شہزاد، بابر اعظم، شعیب ملک، اور سرفراز نے اپنے ہتھیار تیار کر لئے،بلے باز دنیا کے بہترین باؤلرز کی پٹائی کیلئے بے تاب ہیں۔پاکستانی باؤلرز بھی ہیں پوری جان میں، آج امکان ہے کہ فاسٹ باؤلر محمد عامر بھی ٹیم کو جوائن کریں گے، عماد وسیم پھر گیند گھمانے کیلئے تیار ہیں، سمارٹ باؤلر رومان رئیس پھر وکٹ لے کر مسکرائیں گےپاکستان اور ورلڈ الیون کے درمیان میچ رات آٹھ بجے شروع ہو گا، سیریز کا آخری میچ پندرہ ستمبر کو کھیلا جائے گا۔

Most Popular