ورلڈالیون کے دورے سے دوسری ٹیموں کے پاکستان آنے کی راہ ہموار ہو گی:آئی سی سی چیف ڈیوڈ رچرڈسن
آئی سی سی چیف ڈیوڈ رچرڈسن نے لاہور میں چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ورلڈ الیون کے ساتھ سیریز یقینی طور پر پاکستان میں کرکٹ کی بحالی کیلئے مددگار ثابت ہو گی،، معاملات درست سمت میں آگے بڑھتے رہے،، تو آئندہ آئی سی سی ایونٹ بھی یہاں ہوسکتے ہیں،، ہماری توجہ پی ایس ایل کے میچز پاکستان میں کرانے اور دیگر رکن ممالک کو پاکستان میں کھلانے پر ہے، ، ہمارا مقصد پاکستان کو مشکل وقت میں مدد فراہم کرنا ہے،، انہوں نے کھلاڑیوں کو بہترین سکیورٹی فراہم کرنے پر پی سی بی اور سکیورٹی اداروں کی بھی تعریف کی،، ان کا کہنا تھا کہ کھیلوں کو پوری دنیا میں سکیورٹی مسائل کا سامنا ہے،، ایک وقت تھا جب جنوبی افریقہ کو بھی کرکٹ میں تنہائی کا سامنا تھا،، لیکن کرکٹ فیملی انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی میں یکجا ہے،، آزادی کپ سے پاکستان میں کرکٹ بحال ہوگی،، ڈیوڈ رچرڈسن کا کہنا تھا کہ اگر بھارت پاکستان سے کھیلنے پر رضامند نہیں تو آئی سی سی اسے مجبور نہیں کرسکتا، ، آئی سی سی رکن ممالک کی باہمی قانونی چارہ جوئی کے خلاف ہے