آزادی کپ کے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں سنسنی خیزمقابلے کے بعد ورلڈ الیون نے گرین شرٹس کوسات وکٹ سے شکست دے دی
لاہورکے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کی جانب سے ایک سوپچھتررنز کے ہدف کے تعاقب میں ہاشم آملہ اورتمیم اقبال نے اننگزکا آغاز پراعتماد اندازمیں کیا اورٹیم کے لیے سینتالیس رنزکی شراکت قائم کی،،تمیم اقبال انیس گیندوں پرتیئس رنزبنا کرسہیل خان کی گیند پرشعیب ملک کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے. ورلڈ الیون کی دوسری وکٹ اکتہررنز کے مجموعی سکورپرگری،،ٹم پین دس رنزبنا کرعماد وسیم کی گیند پرآؤٹ ہوئے جبکہ کپتان فاف ڈوپلیسیزبھی زیادہ دیرکریزپرنہ رک سکے اوربیس رنزبنا کرمحمد نوازکی گیند پرکیچ آؤٹ ہوگئے. ورلڈ الیون کی جانب سے ہاشم آملہ نے دوچھکوں اورپانچ چوکوں کی مدد سے شانداربہتررنزکی اننگزکھیلی،،دوسری جانب تھیسارا پریرا نے بھی دھواں دار بیٹنگ کرتے ہوئے انیس گیندوں پرسینتالیس رنز بنائے اورآخری اوورمیں چھکا لگا کراپنی ٹیم کو کامیابی دلائی،،ورلڈ الیون نے پاکستان کیخلاف ایک سو پچھتررنز کا ہدف تین وکٹ کے نقصان پربیس ویں اوورمیں حاصل کرلیا،،پاکستان اورورلڈ الیون کے درمیان تین میچوں کی سیریزایک ایک سے برابرہوگئی،آزادی کپ کا تیسرا میچ پندرہ ستمبرکوکھیلا جائے گا