عوام سے جو محبت مل رہی ہے وہ کافی ہے، بورڈ سے کسی الوداعی میچ کی ضرورت نہیں, سابق کپتان شاہد آفریدی

عوام سے جو محبت مل رہی ہے وہ کافی ہے، بورڈ سے کسی الوداعی میچ کی ضرورت نہیں, سابق کپتان شاہد آفریدی

کراچی میں نیشنل اسٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان شاہد آفریدی پی سی بی سے نالاں دکھائی دئیے،ان کا کہنا تھا کہ جو پیار ملا عوام سے ملا،اس کی پی سی بی سے کوئی امید نہیں،، کرکٹ بورڈ نے یونس خان اورمصباح الحق کوآخری سیریز دے کر اچھی روایت قائم کی،میرے حوالے سے ایسا نہیں کیا گیا، چاہتا تھا کہ ایک روایت قائم کی جائے، انہوں نے کہا کہ بورڈ کے رویے پر افسوس نہیں،نہ الوداعی میچ چاہیے نہ ہی کسی سیریز کی ضرورت ہے۔ تاہم پی سی بی کو یاد رکھنا چاہیے کہ کرکٹرز کی وجہ سے ہی کرکٹ بورڈ ہے،شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ موجودہ ٹیم کو ماڈرن کرکٹ کھیلنے کے انداز اپنانے ہوں گے، سرفراز اچھی کپتانی کر رہے ہیں، قومی ٹیم کو بابراعظم کی طرح کے بلے بازوں کی ضرورت ہے

Most Popular