پاکستان سپر لیگ میں کرپشن کے مرکزی کردار ناصر جمشید بھی منظرعام پر آگئے۔

پاکستان سپر لیگ میں کرپشن کے مرکزی کردار ناصر جمشید بھی منظرعام پر آگئے۔

پاکستان سپر لیگ میں کرپشن کے مرکزی کردار ناصر جمشید بھی منظر عام پر آگئے، ویڈیو پیغام میں اپنے اوپر لگے تمام الزامات مسترد کرتے ہوئے معطل کرکٹر ناصر جمشید کا کہنا تھا کہ وہ کہیں نہیں چھپے اور نہ ہی اپنا گھر تبدیل کیا، ان کے خلاف جو کچھ بھی سامنے آیا وہ سب جھوٹ پر مبنی ہے، ناصر جشمید کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان کرکٹ بورڈ سے تعاون کیلئے تیار ہیں، جہاں بھی کہا جائے گا وہ آنے کیلئے تیار ہیں۔ پاکستان سپر لیگ میں کرپشن سکینڈل منظر عام آنے کے بعد ملوث کرکٹرز کے خلاف انکوائری جاری ہے، اس بات کا انکشاف ہوا تھا کہ بکیز سے ملاقات کیلئے ناصر جمشید نے کھلاڑیوں کو اکسایا، خالد لطیف اور شرجیل خان سے ملنے والے بکی کو ناصر جمشید نے ہی بھجوایا تھا

Most Popular