پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ کل سے برسبین میں شروع ہورہا ہے

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ کل سے برسبین میں شروع  ہورہا  ہے

 شاہین کینگروز کا شکار کرنے برسبین کے میدان میں اتریں گے ،،،۔گلابی گیند سے کھیلا جانے والا یہ مقابلہ پاکستانی وقت کے مطابق صبح آٹھ بجے شروع ہوگا،۔۔ بالنگ کے شعبے میں دونوں ٹیمیں ہم پلہ ہیں ۔۔۔ محمد عامر،راحت علی ،وہاب ریاض اور یاسر شاہ پاکستان کی امیدوں کا محور ہونگے ۔۔جبکہ کینگروز کو مچل سٹارک،جوش ہیزل وُ،نیتھن لیون کی خدمات حاصل ہونگی بیٹنگ کا انحصار مصباح الحق،یونس خان ،اسد شفیق اور سرفراز احمد پر ہوگا،،جبکہ کپتان سٹیو سمتھ ،ڈیوڈ وارنر اور عثمان خواجہ آسٹریلوی بلے بازی کے اہم ستون ہونگےحالیہ پرفارمنس کو دیکھا جائے تو دونوں ٹیمیں ایک ہی کشتی کے سوار ہیں ،پاکستان کو نیوزی لینڈ کے ہاتھوں دو صفر سے کلین سویپ کا سامنا کرنا پڑا،آسٹریلیا کو جنوبی افریقہ نے دو ایک سے شکست دی پاکستان آسٹریلیا کی سرزمین پر کبھی سیریز نہیں جیتا،،گرین کیپس نے انیس سو ننانوے کے بعد تین ٹورز کیے اور ہر دورے میں وائٹ واش کا منہ دیکھنا پڑا مصباح الحق بحیثیت کپتان پہلی مرتبہ آسٹریلیا کا دورہ کررہے ہیں جن کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کی کنڈیشنز مشکل ضرور ہیں تاہم کھلاڑی ان چیلنجز سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں 

Most Popular