پاکستان نے چیمپئنز ٹرافی کے پہلے سیمی فائنل میں انگلینڈ کو ہوم گراونڈ پر شکست دے کر پہلی بار فائنل میں جگہ بنالی

پاکستان نے چیمپئنز ٹرافی کے پہلے سیمی فائنل میں انگلینڈ کو ہوم گراونڈ پر شکست دے کر پہلی بار فائنل میں جگہ بنالی


کارڈف میں کھیلے گئے میچ سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر میزبان انگلینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی تو الیکس ہیلز اور جونی بیئرسٹو نے اننگز کا آغاز کیا۔ 34 کے مجموعی سکور پر الیکس ہیلز 13 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔ دوسری وکٹ پر بیئرسٹو اور جو روٹ نے بیٹنگ کا جارحانہ انداز جاری رکھا،80 کے مجموعی اسکور پر جونی بیئر سٹو پویلین واپس لوٹ گئے. کپتان این مورگن اور جو روٹ نے تیسری وکٹ پر محتاط اندازاپنایا اور 48 رنز کی شراکت قائم کی،تاہم 128 کےمجموعے پرروٹ 46 رنز بناکرآؤٹ ہوئے، جبکہ مورگن 33، بٹلر 4 اور معین علی گیارہ رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے جس کے بعد پوری ٹیم 211 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم کی جانب سےاظہرعلی اور فخر زمان نے ٹیم کو شاندار آغاز فراہم کیا اور 118 رنز کی پارٹنر شپ قائم کی۔فخرزمان نےبہترین بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایونٹ اور کیریئر کی دوسری جب کہ اظہر علی نے کیریئرکی گیارویں ففٹی بنائی۔فخرزمان 57 اور اظہر علی 76 رنز بناکر آؤٹ ہوئے.دونوں اوپنرز کے پویلین لوٹ جانےکےبعد بابراعظم اورپروفیسرحفیظ نے ٹیم کو کامیابی کی جانب گامزن کیا۔محمد حفیظ 31 اور بابر اعظم 38 رنز پر ناقابل شکست رہے۔ ایونٹ کا دوسرا سیمی فائنل آج بھارت اور بنگلا دیش کے مابین کھیلا جائے گا

Most Popular