شاہد آفریدی کے پاکستان مخالف بیان, بھارت کے گن گانے پر ٹی ٹوئنٹی کپتان کو لیگل نوٹس بجھوا دیا گیا، نوٹس میں آفریدی سے معافی کا مطالبہ

شاہد آفریدی کے پاکستان مخالف بیان, بھارت کے گن گانے پر ٹی ٹوئنٹی کپتان کو لیگل نوٹس بجھوا دیا گیا، نوٹس میں آفریدی سے معافی کا مطالبہ

لالا کے ساتھ شائد یہ مسلہ شروع سے ہی ہے کہ انہیں یہ پتہ نہیں چلتا کہ کیا بولنا ہے اور کہاں بولنا ہے، شائد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آفریدی اپنے جذبات پر قابو نہیں رکھ پاتے۔ پاکستانی کپتان نے بھارت جانے سے قبل ہندو دہشت گردوں کی جانب سے دی جانے والی دھمکیوں کو یکسر نظر انداز کردیا، بھارتی سرزمین پر پہنچتے ہی شاہد آفریدی کی ٹون ہی بدل گئی، پاکستان مخالف بیان اور بھارت کے گن گانے پر شاہد آفریدی کو قانونی نوٹس جاری کردیا گیا ہے، نوٹس اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی جانب سے بھجوایا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ شاہدآفریدی کاکولکتہ کےایڈن گارڈن اسٹیڈیم میں دیا گیا بیان غداری ہے، آفریدی اپنے بیان کی وضاحت کریں اورقوم سےمعافی مانگیں، لیگل نوٹس میں سوال کیا گیا ہے کہ کیا بھارت میں نہیں کھیلیں گےتوپاکستان میں کرکٹ ختم ہوجائےگی؟ کیا کرکٹ ڈپلومیسی پاکستان مخالف بیان دینےکےلیےہے. شاہد آفریدی کے بیان سے کروڑوں پاکستانی شدید غم وغصے کا اظہار کررہے ہیں، سوشل میڈیا پر ٹی ٹوئنٹی کپتان کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے، پوسٹرز کے ہیرو اور ایڈز میں چھکے لگانے والے آفریدی بجائے کارکردگی پر دھیان دینے کے صرف دوسروں پر نقطہ چینیاں ہی کرسکتے ہیں ۔ شائد انہیں یہ خطرہ ہے کہ اب ان کے ایڈز بھی خطرے میں پڑ گئے ہیں، اسی لئے آجکل بھارت کے گن گا رہے ہیں۔

Most Popular