پاکستان نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کی تیاری کیلئے واحد وارم اپ میچ میں سری لنکا کو پندرہ رنز سے شکست دے دی

پاکستان نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کی تیاری کیلئے واحد وارم اپ میچ میں سری لنکا کو پندرہ رنز سے شکست دے دی

ایڈن گارڈن کولکتہ میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ اوورز میں پانچ وکٹ کے نقصان پر ایک سو ستاون رنز بنائے ۔ پروفیسر کی کھوئی فارم لوٹ آئی انہوں نے انچاس گیندوں پر ایک چھکے اور نو چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست ستر رنز بنائے۔شرجیل خان تیئیس ، عمر اکمل انیس ،احمد شہزاد اٹھارہ،سرفراز احمد تیرہ رنز بناسکے۔ کپتان آفریدی بغیر کھاتہ کھولے ہی پویلین لوٹ گئے ۔ سری لنکا کی جانب سے پریرا نے دو ،سینا نائیکے ،رنگنا ہیراتھ اور چمیرا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ جواب میں سری لنکا مقررہ اوورز میں نو وکٹ پر ایک سو بیالیس رنز بنا سکی ۔ تھریمانے پنتالیس ،چندی مل تیس اور کیپوگیدرا چودہ رنز بنا کر نمایاں رہے ۔پاکستان کی جانب سے عماد وسیم نے چار ، محمد عرفان نے دو جبکہ وہاب ریاض نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔

Most Popular