پاکستان کرکٹ ٹیم نےمشن کولکتہ کاآغازکردیاہےٹیم آج اپنا پہلا وارم اپ میچ سری لنکاکیخلاف کھیلےگی

پاکستان کرکٹ ٹیم نےمشن کولکتہ کاآغازکردیاہےٹیم آج اپنا پہلا وارم اپ میچ سری لنکاکیخلاف کھیلےگی

آئی لینڈرز کیخلاف پہلا وارم اپ میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے شروع ہوگا ،ذرائع کے مطابق پاکستانی ٹیم نے بیٹنگ آرڈر تبدیل کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے ،احمد شہزاد اور شرجیل خان سے اوپننگ کرائی جائے گی ،،محمد حفیظ کی فارم دیکھنے کیلیے انہیں آج کے میچ میں کھلایا جائے گا لیکن ٹیم مینجمنٹ انہیں ورلڈ کپ میں کھلانے سے کترا رہی ہے کیونکہ گزشتہ ایک برس میں بحیثیت اوپنر ٹی ٹونٹی میچز میں ان کی کارکردگی انتہائی مایوس کن رہی ہے،گزشتہ روز پریکٹس سیشن میں بولر محمدسمیع بیٹنگ کرتے ہوئے نیٹ بولر کی گیند لگنے سے زخمی ہوگئے ، سمیع کو پیر کے انگوٹھے میں گیند لگی ہے تاہم ان کی انجری معمولی نوعیت کی ہے اور ٹیم مینجمنٹ پر امید ہے کہ محمدسمیع دو روز میں مکمل فٹ ہوجائیں گے ۔

Most Popular